turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ ’ڈیجیٹل لیگل آرڈر‘ کی ضرورت پر زور

صدر ایردوان نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل قانونی آرڈر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے دنیا بھر کے تمام مالک کے اتفاق رائے سے قائم کیا جائے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی کے زیر اہتمام فورم میٹاورس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر بنے ایک نئے دور کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے ملک کے حکمران ہونے کی حیثیت سے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو، خاص طور پر اپنے نوجوانوں کو اس ناگزیر مستقبل کے لیے سب سے درست، محفوظ، مضبوط اور بہترین طریقے سے تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کتنی مہنگی ہوگی ، مواد کی تیاری بھی کاروبار کا ایک اسٹریٹجک اور اہم پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجکل انفراسٹرکچر تیار کرنے کے علاوہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہم ایسا مواد اور پلیٹ فارم بنائیں جو ہمارے اور پوری دنیا کے کام آسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کا بنیادی مقصداس پیداوار کو اپنی تہذیب،ثقافت اور اقدار کے جمع کرنے پر استوار کرنا ہے۔

Read Previous

فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ہم نے مایوس کیا،وزیر اعظم پاکستان

Read Next

اسرائیل فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور ان پر مظالم کر رہا ہے،سیکرٹری جنرل او آئی سی

Leave a Reply