صدر ایردوان متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں انکی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت کے دوران صدر ایردوان نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز پر اپنی مبارکباد بھی پیش کی،۔
صدر ایردوان نے النہیان کو دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے پہلے اجلاس کے لیے ترکیہ میں مدعو کیا۔
ڈائریکٹوریٹ نے دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے بارے میں مزید کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔
