ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی حکومت کو دنیا بھر میں تسلیم کروانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
صدر ایردوا ن نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے زیر انتظام عید ملن پروگرام سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کے دوران کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "عید سے ایک روز قبل سے لے کر اب تک جمہوریہ قبرص میں مختلف نوعیت کی تقاریب میں شرکت کی جن میں متعدد پہلو زیرغور آئے۔ جمہوریہ قبرص کے قوم کا بین الاقوامی میز پر اب ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ یہ کہ انہیں بحیثیت ایک خود مختار حکومت تسلیم کیا جائے۔ اس کے علاوہ تمام تجاویز اپنی حیثیت کھو بیٹھی ہیں۔
ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ ہم اس جدوجہد میں اپنے ترک بھائیوں کا ساتھ دیں۔ صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ قبرص میں دو روزہ قیام کے دوران میں نے اپنے قبرصی بھائیوں کو اس معاملے میں پُر عزم پایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام شدت دکھا رہی ہیں لیکن ابھی ترکی کو ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترک نوجوانوں سمیت ملک کے تمام وسائل بروے کار لاتے ہوئے اپنے ارادوں کو یقین میں بدل کر دم لیں گے۔
