ترک صدر رجب طیب ایردوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے
11 اگست کو شید ید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاشرہ شہر قسطامونو ہے۔
صدر نے قسطامونو کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی جلد بحالی کے لیے اقدامات جاری کیے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ترکی بہت جلد اس قدرتی آفت پر قابو پا لے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے گھر سیلاب کی نظر ہوئے ہیں ان کی رہائش کا انتظام کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ان کا نقصان بھی ترک حکومت پورا کرے گی۔
صدر نے لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ترک قوم نے کبھی ہار نہیں مانی اور اب بھی ہم ہار ماننے والے نہیں ہیں۔
ترک حکام کے مطابق اب تک 27 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 افراد سینوپ شہر میں بھی جاں بحق ہوئے اور برتین شہر میں ایک شحص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
قسطامونو کے 112 دیہات اور سینوپ کے 86 دیہات بجلی سے محروم ہیں ۔ متاثرہ علاقوں کے لیے ترک حکومت نے 2 کڑور ترکش لیرا کے فنڈ زمختص کیے ہیں۔
