
صدر ایردوان نے ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ماہ آنے والے شدید زلزلوں سے لگنے والے زخموں کو مندمل کرنے کا عہد کیا۔
ترکیہ میں جنگل کی آگ اور سیلاب جیسی پچھلی قدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کا حوالہ دیتے ہوئے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ 6 فروری کے زلزلے کے زخموں کو بھی ہم بہت جلد بھر دیں گے۔
انہوں نے قہر مانماراش میں نئے گھروں کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ترکیہ کے علاوہ کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں ہے جو اتنے کم وقت میں تعمیر نو کے مرحلے تک پہنچ سکے جہاں قدرتی آفاتت نے اتنی بڑی تباہی مچائی ہو۔
ہم جنوبی صوبہ قہرمانمراش میں 17 ہزار 9 سو2 گھر تعمیر کریں گے۔
مہلک زلزلے ترکیہ کی کامیابی کے عزم اور "ترکیہ کی صدی” اقدام کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کو ختم نہیں کریں گے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہماری موجودہ منظم صنعتوں کو مضبوط کرتے ہوئے، ہم قہر مانمراش میں ایک نیا منظم صنعتی زون قائم کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے نقصانات کے تخمینے کے بعد قہرمانماراش میں 77 ہزار ڈیزاسٹر ہاؤس اور 30 ہزار گاؤں کے مکانات بنانے کا عزم کیا ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک سال کے اندر ان گھروں کی تعمیر کو مکمل کریں گے۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ زلزلوں میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
6 فروری کو 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے ترکیہ کے 11 صوبوں کو متاثر کیا۔
ترکیہ میں 1 کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگ زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
صدر ایردوان نے ٹینٹ سٹی کا دوہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔