turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان اور نیٹو کے سیکڑٹری جنرل جینز سٹولن برگ میں ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر ایردوان نے  ترکی -نیٹو الحاق کے ستر سال مکمل ہونے پر  نیٹو کے سیکڑٹری جنرل جینز سٹولن برگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا  جس میں ترکی- نیٹو تعلقات  سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

صدارتی مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل  نے  ترک صدر کو الحاق کے ستر سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ترک  صدر نے مختلف پلیٹ فارمز پر نیٹو اتحاد میں ترکی کی اہمیت پر  روز دینے پر سیکرٹری جنرل  کا شکریہ ادا کیا ۔

صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نے  پہلے دن سے  اصولوں کی پیروی اور  ذمہ داری  کا مظاہرہ کیا اور اسے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین تنازع بھی اس اتحاد میں ترکی کی اہمیت کا ثبوت ہے کیونکہ ترکی نے شروع سے ہی اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر نے مزید بتایا  کہ ترکی دونوں فریقین  کے مابین  رہنماوں اور  تکینکی سطح کی ملاقاتوں کی میزبانی کرنے جا ریا ہے ۔

ترک صدر  کا کہنا تھا کہ  ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے مسائل پر نیٹو اتحادیوں سے ضروری حمایت اور یکجہتی کی توقع رکھتا ہے۔

Read Previous

یو اے ای اور بھارت کے درمیان اہم معاشی معاہدے طے

Read Next

یوٹیوب کا اپنے پلیٹ فارم پر نقصان دہ مواد کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات پر غور

Leave a Reply