
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق گفتگو میں سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت پر بات چیت کی گئی۔
دونوں ممالک کی طرف سے نیٹو رکنیت حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ترکی کے جائز خدشات کو دُور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جانے چاہیئں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی جائز توقعات کو پورا کرنے کے لئے دونوں ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ کئے بغیر اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور دفاعی صنعت میں تعاون کے معاملے میں بنیادی تبدیلیوں سے متعلق تحریری یقین دہانیوں کے بغیر رکنیت مرحلے میں پیش رفت نہیں ہو گی۔
دوسری جانب اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر سے تعمیری گفتگو کی
انہوں نے مزید کہا کہ”ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں ترکیہ کے جائز سیکورٹی خدشات کو دور کرنے اور فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے عمل میں پیش رفت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔”