
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔
بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ہسپانوی دارالحکومت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترک رہنما کا پانچواں دوطرفہ رابطہ ہے۔
صدر ایردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور امریکی صدر جو بائیڈن سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
Tags: صدر ایردوان میدرڈ