turky-urdu-logo

استنبول: 96 برس بعد آیا صوفیہ فاتح مدرسہ کا افتتاح کر دیا گیا

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 98برس تک بند رہنے والی آیا صوفیہ سے متصل تاریخی دینی درسگاہ فاتح مدرسہ کا افتتاح کر دیا ہے  فاتح مدرسہ کا نام فتح (فاتح) سے لیا گیا ہے۔ یہ لقب سلطان محمد دوم کو دیا گیا تھا جنہوں نے 1453عیسوی میں شہر کو فتح کیا تھا۔اور یہ خلافت عثمانیہ کے دارالحکومت میں اپنی نوعیت کی پہلی تعلیمی درسگاہ تھی۔

رجب طیب ایردوان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے شاندار ماضی کو حال اور مستقبل تک لے جانے اور اسے اپنے لوگوں کے ساتھ لانے کے لیے ایک بہت اہم قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ استنبول کی فتح کے بعد اس جگہ کو شہر کے پہلے مدرسے کے طور آیا صوفیہ کے ساتھ چنا گیاتھا۔اور یہ مدرسہ 1924 تک مختلف ادوار کے دوران دیکھ بھال، مرمت اور تعمیر کے ساتھ کام کرتا رہا لیکن بعد میں اسے ان لوگوں نے منہدم کر دیا جو ملک کی بھرپور تاریخ کو مٹانا چاہتے تھے۔ایردوان نے کہا کہ مدرسہ دوبارہ ایک تعلیمی مرکز بنے گا، جسے فاتح سلطان محمد یونیورسٹی چلا رہی ہے۔

آیا صوفیہ نے 916 سال تک چرچ اور 86 سال میوزیم کے طور پر خدمات انجام دیں۔تاہم1453 سے 1934 تک یا تقریباً 500 سال اس نے ایک مسجد کی حیثیت سے کام کیا۔ 1985 میں اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

Read Previous

ترک خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کرنے جیسی لعنت سے نجات کے لئے پرعزم ہیں، صدر ایردوان

Read Next

ترکی :پراپرٹی کی خریدو فروخت میں اضافہ

Leave a Reply