turky-urdu-logo

ترک جمہوریہ قبرص کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایردوان کا پیغام

ترک صدر ایردوان نے  ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی 38 ویں سالگرہ    کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر  پر جاری کردہ پیغام میں صدر کا کہنا تھا کہ   ترک جمہوریہ شمالی قبرص    کی 38ویں سالگرہ پر جمہوریہ قبرص کے عوام کو  مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ترک جمہوریہ شمالی قبرص ترکی کا اہم جز ہے ۔

ترک صدر  نے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے عالمی سطح  پر جمہوریہ قبرص کی پہچان اور منصفانہ سلوک کے لیے کوششیں کی ہیں جسے ترکی نے "قومی مقصد” قرار دیا۔

 

 

Read Previous

پاکستان کی پہلی سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز مس مارول کا ٹیزر جاری

Read Next

75 فیصد یمنی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں: ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply