
صدر ایردوان نے ترکیہ اور دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ پوری مسیحی دنیا بالخصوص ترک مسیحی شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں اس کی اقدار کے مطابق، ہم مختلف مذاہب اور ثقافتوں کی عزت کرتے ہیں۔ یہ تفہیم، جو ہماری قوم کے امن و سلامتی، اتحاد اور یکجہتی کی بنیاد ہےہمارے لیے بہت اہم ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرسمس یکجہتی کے ماحول کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔