turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا آئی سی جے کے فیصلے کا خیر مقدم

صدر ایردوان نے  اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے پر عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے عبوری فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جاری کیے گئے عارضی اقدامات کو قابل قدر قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں غزہ میں غیر انسانی حملوں کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے عارضی حکم نامے کو قابل قدر سمجھتا ہوں اور اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

ایردوآن نے X پر کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کی پیروی کرتے رہیں گے کہ معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف کیے گئے جنگی جرائم کو سزا نہ ملے۔

ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب آئی سی جے نے اسرائیل کو نسل کشی کنونشن کی ذمہ داریوں کے مطابق غزہ میں مزید خونریزی کو روکنے کے لیے اپنی طاقت کے اندر تمام اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلہ، جو کہ نسل کشی کنونشن کے فریق ممالک پر پابند ہے، خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترکیہ جنگ بندی اور مستقل امن کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Read Previous

غزہ میں نسل کشی بند کرو،عالمی عدالتِ انصاف کا اسرائیل کو حکم

Read Next

اقوام متحدہ کی عدالت کا عبوری فیصلہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیےایک اہم قدم ہے،ترک کمیونیکشن ڈائریکٹر

Leave a Reply