turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان الجزائر کے دورے پر

صدر ایردوان آج الجزائر کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترک کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صدر ایردوان اور ان کے الجزائر کے ہم منصب عبدالمجید تیبون ترکیہ-الجزائر کی اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دارالحکومت الجزائر میں بات چیت کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ایردوان اور تبون علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص غزہ میں اسرائیل کے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکیہ اور الجزائر کے درمیان بھی کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

Read Previous

غزہ سے 61 مریض علاج کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

Read Next

ترک سفیر کا غلام اسحاق خان انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

Leave a Reply