turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

صدر ایردوان نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہماری کوششوں کے نتیجے میں قرار دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ زیرو ویسٹ موومنٹ جس کی قیادت میری پیاری اہلیہ امینہ ایردوان نے کی جو آج ایک عالمی برانڈ بن چکا ہے، وہ عزم کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔

15 دسمبر 2022 کو، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 105 دیگر ممالک کے ساتھ ترکیہ کی طرف سے پیش کردہ ایک تاریخی قرارداد میں 30 مارچ کو  زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دیا۔

زیرو ویسٹ پروجیکٹ کا آغاز ترک خاتون اول نے کیا تھا جس کا مقصد موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں زیرو ویسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس منصوبے کو بین الاقوامی توجہ حاصل ہوئی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ستمبر میں نیویارک میں ایک کانفرنس کے دوران امینہ ایردوان سے اظہار تشکر کیا۔

صدر نے زیرو ویسٹ موومنٹ کا ڈیٹا بھی شیئر کیا، جو 2017 میں شروع کی گئی تھی ۔

اس کے مطابق، تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک 19 ملین افراد کو زیرو ویسٹ ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

تقریباً 572 ملین کیوبک میٹر پانی بچایا گیا اور 1 لاکھ 80 ہزار  ٹن سمندری کوڑا جمع کیا گیا۔

جبکہ پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال میں 62.5 فیصد کمی کی گئی، 31 ہزار 5 سو ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکا گیا۔

Read Previous

سپریم الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدوروں کی حتمی فہرست جاری کردی

Read Next

ترکیہ کے بغیر پائلٹ بحری جہاز نے کوزگن میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

Leave a Reply