turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان اور امریکی بزنس میں ایلون مسک کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس  کے بانی ایلون مسک  کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ ہوا۔

بات چیت کے  دوران متعد د معملات زیر غور آئے جس میں ڈیجیٹل اکنامی سمیت ترکی کے قومی خلائی پروگرام  کے حوالے سے تبادلہ خیلال کیا گیا۔

ترک مواصلاتی دفتر کے مطابق صدر اور ایلون مسک کے درمیان   ترک سرکاری اور نجی شعبے اور ایلون مسک  کی کمپنیوں کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص سیٹلائٹ اور خلائی ٹیکنالوجیز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں الیکٹرک گاڑیوں، طویل مدتی سرمایہ کاری اور موجودہ تعاون کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی توجہ دی گئی۔

ترکی کی پہلی مقامی طور پا تیار کردہ الیکٹرک گاڑی TOGG کی لیتھیم بیٹریوں کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کے علاوہ ترکی کے Turksat 5B کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی نے جنوری میں اسپیس ایکس کے ذریعے ترک سیٹ 5-اے سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا۔

دنیا کے امیر ترین شخص  ایلون مسک کو حال ہی میں ٹائم میگزین نے سال 2021 کا پرسن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

 

Read Previous

ترک خطاطی کو یونیسکو نے اپنی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا

Read Next

کرکٹ: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاک-ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی

Leave a Reply