صدر ایردوان نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ ہفتے جنوب مغربی یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ڈوبنے کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سانحہ:
پاکستان نے کشتی کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے پیر کو ایک دن کا سوگ منایا۔جس میں کم از کم 81 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوئے۔
مجموعی طور پر 104 افراد کو بچا لیا گیا، لیکن مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زندہ بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ کشتی 600 سے زائد تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی، جن میں زیادہ تر پاکستان، مصر اور شام سے تھے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، کشتی پر تقریباً 400 پاکستانی سوار تھے جو یورپ کا خطرناک سفر کر رہے تھے۔
تاہم وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کے پاس پاکستانیوں کی درست گنتی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ زندہ بچ جانے والوں میں بارہ پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔
