ترک صدر رجب طیب ایردوان اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی دعوت پر 18 سے 19 جولائی تک ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
ایوان صدر سے جاری کردی بیان کے مطابق صدرایردوان اورایرانی صدر ابراہیم رئیسی 19 جولائی کو تہران میں ترکیہ-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
بیان کے مطابق اجلاس میں ترکیہ – ایران تعلقات کے تمام پہلوؤں اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء شرکت کریں گے
کونسل اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترک صدر ایردوان دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے ، ساتویں سہ فریقی اجلاس میں صدر ایردوان ، صدر ولادیمیر پوٹن اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کی صدارت ابراہیم رئیسی کریں گے ۔
سربراہی اجلاس کاایجنڈا شام میں حالیہ پیش رفت ، دہشت گرد تنظیموں پی کے کے ، داعش کے خلاف جاری جنگ ، روس یوکرین جنگ، توانائی اور خوراک بحران اور مہاجر بحران کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
ترک صدر ایردوان روسی صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے
