turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا ۔ترک صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردووان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

Read Previous

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

Read Next

خدا کا بنایا ہوا پاک ترک دوستی کا رشتہ سیاست سے بالاتر ہے، علی شاہین

Leave a Reply