turky-urdu-logo

صدر ایردوان کی ہنگری کے وزیر اعظم کو جیت پر مبارکباد

ترک صدر ایردوان نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کو انکی انتخابی کامیابی پر فون پر مبارکباد دی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انتخابی جیت سے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، اور ہنگری کے عوام کے لیے سازگار نتائج سامنے آئیں گے۔

اوربان قومی انتخابات جیت کر مسلسل چوتھی بار وزیر اعظم بنے۔

ایردوان اور اوربان نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ، جو 24 فروری کو شروع ہوئی تھی، پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دفاعی صنعت میں حاصل رفتار کو برقرار رکھنا اور دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینا دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

صدر ایردوان نے اوربان کو ترکی کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان امن بحال کرنے کی بھرپور سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Read Previous

ایلون مسک ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں شامل

Read Next

کابل:مسجد پر دستی حملہ، 6 افراد زخمی

Leave a Reply