turky-urdu-logo

غزہ پر جاری ظلم پر اگر آج مسلمان ہونے کے ناطے ہم مل کر اپنی آواز نہیں اٹھا رہے، تو پھر آخر کب اٹھائیں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے اقتصادی تعاون تنظیم سے غزہ پر اسرائیل کے حملے کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی گروپ کے 16ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اگر ہم اقتصادی تعاون تنظیم کے طور پر، آج مسلمان ہونے کے ناطے مل کر اپنی آوازیں نہیں اٹھاتے تو پھر آخر ہم کس وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترک رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل سکولوں، مساجد، گرجا گھروں، ہسپتالوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام انسانی اقدار کو کچل رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بے دردی سے ہلاک ہونے والے تقریباً 11,000 افراد میں سے 73 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

صدر ایردوان نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں خاموش رہنے پر امریکہ اور مغرب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

محصور غزہ کے انکلیو کے لیے انسانی امداد کے بارے میں سدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے اب تک قاہرہ کی مدد سے مصر کے العریش ہوائی اڈے پر 230 ٹن انسانی امداد لے کر 10 طیارے بھیجے ہیں۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے سرحد پار حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر مسلسل فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 10,569 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 4,324 بچے اور 2,823 خواتین شامل ہیں۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1,600 کے قریب ہے۔

Read Previous

ترک کمپنیاں جو پاکستان میں کئی عرصے سے کام کر رہی ہیں انہیں مشترکہ منصوبوں پر بھی کام کرنا چاہیے، ترک سفیر مہمت پاچاجی

Read Next

ترکیہ میں پاکستان کے سفیرکی سفارتی دستوں کے ہمراہ مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری

Leave a Reply