turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کا آسٹریا کے چانسلر سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر بات چیت

ترک صدر رجب طیب اردوان اور آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے ٹیلی فون پر دوطرفہ تعلقات اور روس یوکرین جنگ سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک مواصلاتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق  صدر  نے آسٹریا  کے چانسلر  کوبتایا  کہ  ہم روس اور یوکرین کے درمیان امن  کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش   کر رہے ہیں۔

صدر نے ترکی اور آسٹریا کے درمیان اعلیٰ سطحی تعلقات  میں حالیہ اضافے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ آسٹریا میں ترک کمیونٹی کی فلاح و بہبود  یقینی بنانا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ماحول کو مزید فروغ دے گا۔

ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کے حوالے  سے صدر کا کہنا تھا کہ ہم  توقع کرتے ہیں  کہ یہ  بلاک موجودہ میکانزم کو بحال کرے گا، نئے باب کھولے گا اور کسٹم یونین کے معاہدے کو بلا تاخیر اپ ڈیٹ کرے گا۔

Read Previous

پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

Read Next

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران نے امریکا سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply