صدر ایردوان نے "آئےبوکے: میں ایک استاد بن گئی” کے عنوان سےنشر ہونے والی فلم کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ فلم آئےبوکے کی یاد میں بنائی گئی ہے جو 2017 میں پی کے کے دہشت گرد گروپ کے حملے میں ماری گئی تھی۔
یہ تقریب دارالحکومت انقرہ میں نیشنل کانگریس اینڈ کلچر سینٹر میں منعقد ہوئی۔
صدر ایردوان نے خاتون اول امینہ ایردوان کے ہمراہ آئےبوکے کی والدہ، والد ،بھائی اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ فلم دیکھی۔
یہ فلم 24 نومبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے۔
