turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب ایردوان  اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ۔ صدر ایردوان کا استقبال  باکو میں حیدر علیوف انٹرنیشیل ائیر پورٹ پر ڈپٹی وزیر اعظم، ڈپٹی وزیر داخلہ ، ترکی میں آذری سفیر  اور آذربائیجان میں ترک سفیر نے کیا۔

صدر کے ہمراہ وزیر دفاع حلوسی آقار ، وزریر مواصلات، صدراتی ترجمان ابراہیم قلن ، آق پارٹی کے ترجمان عمر جیلق اور  نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی میں ترک وفد کے سربراہ عثمان موجود  ہیں۔

صدر ایردوان وفد کے ہمراہ حال ہی میں آزاد کردہ علاقے ناگورنو کاراباخ  کا دورہ بھی کریں گے۔ ترک صدر ایردوان شوشا میں صدر الہام علیوف کی زیر صدرات تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور باکو شہر کی سیر بھی کریں گے۔

صدر ایردوان آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ کل باکو میں ہونے والا ترکی بمقابلہ ویلز  فٹ بال میچ بھی دیکھیں گے۔  اس حوالے سے شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Read Previous

فوجیوں کی ٹرینینگ کے لیے نیٹو نے قطر سے فوجی اڈوں کی درخواست کر دی

Read Next

نیٹو نے چین کو عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

Leave a Reply