turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر ملنے کا اعلان کر دیا

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں 58 بلین مکعب میٹر اضافی قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے۔

انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرل جہاز فاتح نے کیکوما 1 بلاک میں 58 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے ذخائر،3 ہزار23 میٹر سمندر کے نیچے دریافت کیے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بحیرہ اسود میں ترکیہ کے قدرتی گیس کے ذخائر 710 بلین کیوبک میٹر (25 ٹریلین کیوبک فٹ) ہیں جس کی مارکیٹ ویلیو 1 ٹریلین ڈالر ہے، صدر نے کہا کہ ملک کا حتمی ہدف یہ ہے کہ جلد از جلد غیر ملکی تیل اور قدرتی گیس کی خریداری سے آزادی کا اعلان کیا جائے۔

ہم جلد از جلد نئی ڈرلنگ شروع کریں گے۔

ملک کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر، صدر نے اعلان کیا کہ ترکیہ ہماری 30 کلومیٹر (18.6 میل) گہری سیکیورٹی لائن میں موجود خلا کو ختم کرے گا اور شام کے (دہشت گرد گروپوں) سے ہمارے ملک کو لاحق خطرات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے نئے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جدوجہد کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے جو دہشت گرد گروپوں کے پورے انفراسٹرکچر اور وسائل کو تباہ کر دے گا۔

Read Previous

لاہور:یونس ایمرے انسٹی ٹوٹ میں ترک زبان اور ایبرو آرٹ ورکشاپ کا انعقاد

Read Next

پاکستان اور کرغزستان کے مابین تجارتی تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ،کرغزستان سفیر اولان بیک توتوئیف

Leave a Reply