ترک نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی بنیاد رکھنے والے ترک رہمنا الپ ارسلان ترکش کی 24 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر صدر ایردوان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے پیغامات جاری کیے۔
صدر ایردوان کا اس مناسبت سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” میں انتہائی عقیدت و اخترام کے ساتھ نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چیئرمین الپ ارسلان ترکش کی یوم وفات پر ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔ ترک قوم کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

علاوہ ازیں ترک نائب صدر فوات اوکتائے، وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے بھی الپ ارسلان ترکش کی یاد میں پیغامات جاری کیے۔

الپ ارسلان ترکش قبرص میں پیدا ہوئے اور ان کا نا م علی ارسلان رکھا گیا۔ انہوں نے نوجوانی میں سلجوق سلطان الپ ارسلان سے متاثر ہو کر اپنا نام تبدیل کر لیا۔ الپ ارسلان ترکش کا تعلق فوج سے تھا۔ 1960 میں ریڈیو پر فوجی بغاوت کا اعلان کرنے کے بعد الپ ارسلان نے 9 ماہ جیل کاٹی۔
