
ترک پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دے دی۔
ترک پارلیمنٹ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں سویڈن کے الحاق سے متعلق پروٹوکول کی منظوری کے بل پر بحث کے بعد ووٹنگ میں حصہ لینے والے پارلیمنٹ کے 346 ارکان میں سے 287 نے بل کی منظوری دی۔
جب کہ پارلیمنٹ کے 55 اراکین نے بل کے خلاف ووٹ دیا، چار اراکین غیر حاضر رہے۔
صدر ایردوان چند دنوں میں اس پر دستخط کردیں گے، جس کے بعد ہنگری نیٹو کا واحد رکن ملک رہ جائے گا جس نے سویڈن کی رکنیت کی منظوری نہیں دی ہے۔
کسی نئے ملک کو نیٹو کا رکن بنانے کے لیے اس کے تمام اراکین کی جانب سے منظوری لازمی ہے۔
صدر ایردوان نے اس سے قبل سویڈن کی جانب سے رکنیت کی کوششوں کی مخالفت کی تھی۔
تاہم گزشتہ موسم گرما میں صدر ایردوان نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے سویڈن کو نیٹو کا رکن بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
Tags: ترک پارلیمنٹ ترکیہ