turky-urdu-logo

ترکی کا بحری ڈرون مشن کے لیے تیار

ترکی کی دفاعی صنعت نے جہاں ان مینڈ ایئرئل وہیکلز یعنی فضا میں اڑنے والے ڈرونز میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہیں ترکی ابھی ان مینڈ سرفیس ویسلز یعنی بحری ڈرونز پر بھی بہت تیزی سے کام کررہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترک کمپنی ایسلسان کی تیار کردہ البیٹراس ایس ان مینڈ سرفیس ویسل سطح سمندر پر مشنز سر انجام دینے کے لیے تیار ہے۔ اسکو عنقریب ترک نیوی کی طرف سے اپریشنز میں استعمال کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ ترکی کی تیار کردہ ایک اور ان مینڈ سرفیس ویسل اولاق کے سی ٹرائلز فروری میں سی وولف مشقوں کے دوران منعقد کیے گئے تھے۔
ایسلسان کی البیٹراس ایس ان مینڈ سرفیس ویسل کی لمبائی 23 فٹ اور سپیڈ چالیس ناٹس ہے، اس ویسل کی رینج 200 ناٹیکل مائلز ہے۔ اس پر مناسب پے لوڈ کیری کرنیکی صلاحیت موجود ہے۔ ان ویسلز کے بارے میں ترک کمپنیوں کا دعوی ہے کہ ان سے نگرانی ، کمبیٹ اور ریکونیسنس جیسے مشنز سرانجام دیئے جاسکیں گے۔
ترک کمپنیوں نے ان ویسلز میں مقامی مواصلاتی نظام کے علاوہ گلوبل نیوگیشن سٹیلائٹ سسٹم بھی متعار ف کروارکھا ہے۔ ان ویسلز کو ترکی اپنے مخصوص اکنامک ذونز کی سیکورٹی میں استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ البیٹراس بطخ کی فیملی سے تعلق رکھنے والے سمندری پرندے کو کہتے ہیں۔

Read Previous

عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کل دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

Read Next

افغانستان میں بھارت نے اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا

Leave a Reply