
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن این بی اے میں اسسٹنٹ کوچ کے لیے ترک نیشنل کوچ ارگین اتمان امیدوارکے طور پر سامنے آگئے
این بی اے کے سینئر رکن ایڈرین ووجناروسکی نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ترکی کے ارگین اتمان کو اسسٹنٹ کوچ کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ارگین اتمان یورپ کے سب سے کامیاب کوچز میں سے ایک ہیں ، اس لیے انہیں ہم امیدوار کے طور پر سامنے لا رہے ہیں ۔ 56سالہ ارگین اتمان نے اپنے کیرئر میں پانچ ترک لیگ ٹائٹلز اور چھ ترک کپ ٹرافیوں کے علاوہ2021 اور 2022 میں انادولو ایفیس کے ساتھ ترکش ایئرلائنز یورو لیگ ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔
Tags: ارگین اتمان ارگین اتمان کو اسسٹنٹ کوچ انادولو ایفیس ایڈرین ووجناروسکی این بی اے ترک لیگ ٹائٹلز نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن