
ترکش موٹر سائیکلسٹ توپراک نے ورلڈ سپر بائیک ریس کے یوکے راؤنڈ میں جیت کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
24 سالہ توپراک نے یو کے کے ڈونیگٹن پارک میں 4 کلو میٹر ریس طویل اس ریس کو مکمل کیا۔
توپراک نے ریس کا آغاز 13 ویں پوزیشن سے کیا اور دوسرے لیپ کے دوران ہی پہلے نمبر پر آ نے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل بھی توپراک اسی سال ہونے والے ورلڈ سپر بائیک ریس کے اٹلی راؤنڈ کو بھی جیت چکے ہیں۔