ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مولدووا کی صدر مایا ساندو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکیرین پر روسی حملوں کی پیش رفت اور تازہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا ۔
گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے یوکرین میں انسانی امداد اور شہریوں کے مخفوط انخلا پر بات چیت کی ۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ قیام امن کے لئے ہم نے تمام ممکنہ کوششیں کی ہیں۔ یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ جمعرات کے دن انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔
صدر کا کہنا تھا کہ ” مجھے یقین ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کی شرکت سے متوقع یہ مذاکرات امن کے راستے کی ایک اہم رکاوٹ کو عبور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور آپس میں ملاقات کے لیے تیار ہو گئے ہیں جس سے امن کی امید روشن ہوئی ہے۔
یوکرین سے اب تک 83 ہزار سے شہری مولدووا ہجرت کر چکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد ترکی پہچ چکے ہیں ۔
