turky-urdu-logo

ترک میڈیا حق کی آواز اٹھاتا رہے گا، فخر الدین التون

اطلاعاتی  امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین التون نے کہا کہ ترک میڈیا ایک حقیقت پسندانہ اور صحت مند نقطہ نظر کے ساتھ بین الاقوامی  رائے عامہ  کے  سامنے خطے اور دنیا میں ہونے والی پیش رفت کو بیان کرتا رہے گا۔

فخر الدین التون  نے ان خیالات کا اظہار ورکنگ جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک پیغام  میں کہا۔

صحافیوں کی تعریف "سچائی کے نمائندے کے طور پر کرتے ہوئے التون نے کہا کہ پیشہ  سے انصاف سے کام لینے  کی  سب سے بڑی ذمہ داری ان صحافیوں پر عائد ہوتی ہے ۔ صحافی  اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے  وقت  سچائی سے منہ نہیں موڑتے ہیں۔

التون نے غلط معلومات اور خبروں کے خلاف خبردار کیا کہ ان سے بچنا بہت ضروری ہے ورنہ ہم جھوٹ کے دلدل میں پھنستے چلے جائیں گے۔

ترک میڈیا حق کی آواز ہمیشہ اٹھاتا رہے گا۔

حالیہ برسوں میں ہمارے ملک میں جمہوریت، حقوق اور آزادیوں کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات نے میڈیا کے ماحول کو مضبوط بنانے میں بھی مدد فراہم کی ہے جہاں پریس اور اظہار کی آزادی کو سب سے زیادہ محسوس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ترکیہ کی صدی” کمیونیکیشن کی صدی ہو گی۔

مجھے یقین ہے کہ ترک میڈیا  جو  کمیونیکیشن  کے اہم ترین عناصر میں سے ہیں، ہمارے ملک، ہمارے خطے اور دنیا بھر میں ہونے والی پیش رفت کو حقیقت پسندانہ اور صحت مند نقطہ نظر کے ساتھ بیان کرتے رہیں گے۔

Read Previous

ترکیہ پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک انصاف سے بھاگتے ہیں،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ اسکالر شپس 2023 کا آغاز

Leave a Reply