turky-urdu-logo

پاکستان میں اسلامک آرٹس فیسٹیول میں ترک ماربلنگ آرٹ متعارف

پاکستان کے شہر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل اسلامک آرٹس فیسٹیول میں ترکیہ کے ماربلنگ آرٹ کو متعارف کروایا گیا ۔

اسلامک آرٹس فیسٹیول میں مختلف اسلامی ممالک کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

یونس ایمرے انسٹیوٹ نے YEE کے نام سے فیسٹیول میں اپنا اسٹال لگایا۔

ترک ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ لاہور کے کوآرڈینیٹر ایرن میاسوگولو نے الحمرا ہال میں اسلامک آرٹ فیسٹول کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے سلطنتِ عثمانیہ کی اسلامی فنون لطیفہ میں خدمات پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیسٹیول میں ترکیہ کی ماربلنگ آرٹ اور گلاب اور ہاتھ سے بنے قالین نمائش کے لیے پش کیے گئے ہیں۔

یہ فیسٹیول انٹرنیشنل اسلامک آرٹس ڈے کے حوالے سے الحمرا آرٹ سینٹر لاہور میں منعقد ہوا۔

سرگرمیاں جمعرات کو شروع ہوئیں اور 20 نومبر تک جاری رہیں گی۔

Read Previous

فیفا ورلڈ کپ 2022 تیاریاں مکمل ،آغاز 20 نومبر سے ہوگا

Read Next

غزہ: عمارت میں آتشزدگی، 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق

Leave a Reply