turky-urdu-logo

ترک مسلح افواج کیلیے ملکی ساختہ مشین گن تیار کر لی گئی

ترک پریذیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل دیمر کے مطابق ترک کمپنی سارسلماز کی تیار کردہ 7.62 ملی میٹر مشین گن ترک مسلح افواج کو فراہم کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر دیمر کے مطابق اب ترک مسلح افواج کا اس معاملے میں دوسرے ملکوں پر انحصار ختم ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ PMT 7.62 مشین گن پر آزمائشی جانچ پڑتال اس سال فروری اور مارچ میں مکمل کرلی گئی تھی۔ ترک مسلح افواج کی تمام تر ضروریات پر پورا اترنے پر اب اس مشین گن کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ ٹی 129 اٹیک ہیلی کاپٹر کے مزید دو ہیلی کاپٹر ترک مسلح افواج کو آج فراہم کیے گئے ہیں۔

Read Previous

ترک خاتون اول کا راکٹسان کا دورہ

Read Next

نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے پر رضامند

Leave a Reply