ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترکی کے اطلاعات کے ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، ایردوا نے گذشتہ شب خرابی صحت کے بعد ہسپتال داخل ہونے والے 86سالہ سعودی بادشاہ کی صحت کی حالت کے بارے میں انکے بیٹے اور ولی عہد سے معلوم کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ترک صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون کال کے دوران ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی رائل کورٹ کے ایک بیا ن میں کہا گیاتھا کہ 86 سالہ بادشاہ ہفتے کی رات جدہ شہر کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں “کچھ طبی معائنے کے لیے” داخل ہوئے۔ تاہم ٹیسٹوں کی نوعیت یا بادشاہ کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
