turky-urdu-logo

ترک زبان کی مہارت کا “ترکش پروفیشنسی ٹیسٹ” پاکستان سمیت 39 ممالک میں بیک وقت منعقد

ترک زبان کی مہارت کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امتحان "ترکش پروفیشنسی ٹیسٹ” (TYS) آج دنیا بھر کے 39 ممالک میں بیک وقت منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ امتحان 44 امتحانی مراکز میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہا ہے۔

اس امتحان کا مقصد دنیا بھر کے امیدواروں کو ترک زبان میں اپنی مہارت کو تعلیمی، پیشہ ورانہ یا ذاتی مقاصد کے لیے ثابت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے کامیاب امیدواروں کو سرکاری سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ کیا جاتا ہے جو ترکیہ کی جامعات، اداروں اور ملازمتوں میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے امتحان دینے والے تمام امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Read Previous

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

Read Next

چائے، ثقافت اور محبت: پاکستانی طلبہ کی جانب سے اُسکُدار یونیورسٹی استنبول میں ایک شام محفل کا اہتمام

Leave a Reply