دنیا بھر میں ترک زبان کی مقبولیت میں حالیہ برسوں میں خاصااضافہ ہوا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ ترک ٹی وی سیریز کی عالمی سطح پر مقبولیت ہے۔ کچھ ممالک نے ترک زبان اسکولوں کے نصاب میں شامل کر لی ہے۔
پاکستان میں، جس کے ترکی کے ساتھ گہرے روابط ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سرکاری اسکول جلد ہی ترک زبان کے کورسز شروع کرنے جا رہے ہیں
لاہور میں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر الاش ارتاش نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے دوستانہ روابط ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2018 میں اس سنٹر میں بطور ڈائریکٹر اختیارات سنبھالے ، اور صرف چار سالوں میں، 1,000 سے زائد طلباء نے ترکی زبان کے مختلف کورسز مکمل کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سینٹر میں کلاسز کے ساتھ، ہم آن لائن کورسز بھی کروا رہے ہیں۔
پاکستان میں اس ادارے کی تین برانچز ہیں کراچی، لاہور، اور دارالحکومت اسلام آباد میں، اور تمام چھ لیولز A1، A2، B1، B2، C1، اور C2 یہاں کروائے جاتے ہیں – سینٹر میں تین ترک اساتذہ اور چھ مقامی لوگ ترک زبان سیکھا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال لوگ زیادہ سے زیادہ ترک زبان سیکھنے کے لیے آمادہ ہو رہے ہیں، اور ترک ٹیلی ویژن سیریز جیسے Diriliş: Ertuğrul کی مقبولیت کی وجہ سے بہت سے طلباء پہلے سے ہی اس زبان سے واقف ہیں۔
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے پانچ مقامی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدوں بھی کر رکھے ہیں جن میں پنجاب یونیورسٹی، لاہور، اسلام آباد، کراچی میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز؛ یونیورسٹی آف جموں و کشمیر، گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) بھی شامل ہے ۔ اگلے مرحلے میں پنجاب کے سرکاری سکول ترکی زبان کے کورسز آفر کریں گے۔
الاش نے بتاتا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ترک لینگویج کورس شروع کروانے کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے اسکولوں میں کورس شروع کروائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے میں ترک اساتذہ بھی موجود ہیں جو طلبہ کو ترک زبان سیکھا رہے ہیں ، حال ہی میں لاہور چیمبر سے وابستہ 17 کاروباری شخصیات نے A1 لیول مکمل کیا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ طلباء اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ وہ عام شہری بھی ترک زبان سیکھ رہے جو ترکی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
