
کراچی: ڈی ایچ اے سی ایس کالج برائے خواتین میں ترک زبان کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ و طالبات بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ترک زبان اور ثقافت سیکھ رہے ہیں، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کی ایک مثبت علامت ہے۔
ترک زبان کے اس تعلیمی پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو ترکیہ کی تاریخ، ثقافت اور زبان سے روشناس کرانا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلق مزید گہرا ہو۔
منتظمین کے مطابق، پاکستان میں ترک زبان اور ترکیہ سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔