
پاکستان کے شہر لاہور میں ترک اساتذہ کی زیر نگرانی ترک زبان سے متعلق کورسز کاآغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ ایوان اقبال میں قائم ترک ثقافتی مرکز یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ میں ترک زبان سکھائی جائے گی۔
ترک زبان کے اس کورس کا دورانیہ 3 ماہ پر مشتمل ہوگا جبکہ کریڈت ہاؤرز کا دورانیہ 72 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق طلبہ کی سہولت کے لیے پورا ہفتہ کلاسز منعقد ہوں گے۔
یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر بیچ کی کلاس شروع کرنے کے لیے کم از کم 8 طلبہ کا رجسٹریشن کروانا ضروری ہے جبکہ طلبہ کی زیادہ سے زیادہ تعداد 16 ہوسکتی ہے۔
طلبہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے بینک اکاؤنٹ میں فیس جمع کرواکرنیچے دیئے گئے اس لنک پر اپنا داخلہ فارم پر کرسکتے ہیں ۔
forms.gle/afRd6gNJUjFqrF…