turky-urdu-logo

ترک ہلال احمر کا شام میں جنگ زدگان کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز

ترک ہلال احمر  کی صدر، فاطمہ یلماز نے اعلان کیا ہے کہ،ہماری  تنظیم شام میں جنگ سے متاثرہ افراد، خصوصا خواتین اور پسماندہ گروہوں کی مدد کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے یلماز نے کہا کہ، شامی ہلال احمر کے ساتھ مل کر ہم خواتین، پسماندہ افراد، نفسیاتی مدد اور گھروں کی معمولی مرمت کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔

یلماز کا کہنا تھا کہ،  یہ صرف آغاز ہے اور خدمات میں تنوع پیدا کرنے کے لیے روزانہ اور ہفتہ وار تبدیلیوں کے مطابق طویل المدتی حکمت عملی بنانی ہوگی۔

شام میں بحران کے آغاز سے ہی ترک ہلال احمر نے مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شامی عرب ہلال احمر کے ساتھ قریبی تعاون سے تنظیم نے حلب، منبج اور تل رفعت جیسے علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھائی ہیں، جبکہ عفرین، عزیز، جرابلس اور ادلب میں پہلے سے جاری امدادی کام بھی شامل ہیں۔ یہ وسعت بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ممکن ہوئی۔

ہلال احمر کے بارڈر اسسٹنس پروگرام کے ذریعے رضاکارانہ طور پر واپس آنے والے شامی باشندوں کو کھانے، خوراک اور مشروبات فراہم کیے گئے۔ دسمبر تک تنظیم نے15 ہزار سے زیادہ فوڈ پارسلز، 5 لاکھ 84 ہزارفوڈ آئٹمز، اور 10.6 ملین کلوگرام (23.37 ملین پاؤنڈ) آٹا تقسیم کیا، جس سے 5 لاکھ 66 ہزارسے زائد افراد مستفید ہوئے۔

مزید برآں، موسم سرما کی امداد 3 لاکھ 86 ہزار 816افراد تک پہنچائی گئی، صاف پانی اور صفائی کے سامان 1 لاکھ 27 ہزار 152 افراد کو فراہم کیے گئے، اور بچوں کے لیے ڈائپرز اور دیگر ضروری اشیاء 52 ہزار 770افراد تک پہنچائی گئیں۔

یلماز کا مزید کہنا تھا کہ، شام کی تعمیر نو ایک بڑا چیلنج ہے اور کسی ایک ملک کے لیے یہ ممکن نہیں کہ ،وہ اکیلا یہ ذمہ داری نبھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ، شامیوں کو اپنی زندگیاں اور گھر دوبارہ صفر سے تعمیر کرنا ہوں گے، لیکن انہیں ایک سہارا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ،قطر، کویت اور سعودی عرب جیسے ممالک نے مالی امداد کا وعدہ کیا ہے، جبکہ ترکیہ اپنی آپریشنل مہارت سے ان وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گا۔

Read Previous

 ہمارا صرف ایک مقصد ہے، امریکہ کے دشمنوں کو شکست دینا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read Next

ترکیہ کے ‘زیرو ویسٹ بلیو’ منصوبے کے تحت پانچ سال میں 2 لاکھ 45 ہزار ٹن سمندری کچرا صاف

Leave a Reply