جمہوریہ ترکیہ کی دفاعی صنعت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر بنائے گئے گوکبی۔625ٹی ہیلی کاپٹر جس میں مقامی طور پر تیار کردہ14 sw ٹی ایس انجن نصب کیا گیا ہےکی پہلی آزمائشی پرواز کو مکمل کر لیا ہے۔
پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریزکے سربراہ اسماعیل دیمیرنے گذشتہ روز اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ترکیہ کی دفاعی صنعت میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
یہ ہماری پیاری قوم کے لیے عید کی چھٹیوں کا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارا پہلا ملکی اور قومی ہیلی کاپٹر اورانجن ہیں جنہوں نےآزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے اور اسکے لئے میں ہمارے انجینئرز اور ٹیکنیشنزکو مبارک باد دیتا ہوں۔

گوکبی۔625ٹی یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کی سرگرمیاں کامیابی سے جاری ہیں۔
گوکبی۔625ٹی ہیلی کاپٹر کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اوران میں سے تین 2023 میں فوج کی جنرل کمانڈ کو فراہم کیے جائیں گے۔
جس کے نتیجے میں فوج کا جنرل کمانڈمشن اسکی صلاحیتوں کی وسیع رینج کی بدولت نقل و حمل، کارگو، ایئر ایمبولینس، تلاش اور بچاؤ اور آف شور ٹرانسپورٹ کے فرائض انجام دینے کے قابل ہو جائے گا۔
ہیلی کاپٹر کاکل ٹیک آف وزن 6 ٹن، 12 مسافروں کی گنجائش، 306 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار، 20,000 فٹ کی سروس سیلنگ، اور 3.8 گھنٹے سے زیادہ کاایئر ٹائم ہے۔
جبکہ اپنے بیرونی ایندھن کے ٹینک کے ساتھ یہ تقریباً پانچ گھنٹے اور 948 کلومیٹرکی زیادہ سے زیادہ رینج تک اڑ سکتا ہے۔
