
ترکی کی ایک ہیلتھ کیئر فرم امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سرکاری سپلائر بن گئ۔
ترک ہیلتھ کیئر فرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انوامڈ آر ڈی گلوبل اپنے عالمی لیڈرشپ وژن کے ساتھ ساتھ جدید ہائی ٹیک نقطہ نظر، سائنس اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما بننے کی راہ پر گامزن ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ناسا کو صحت کی مصنوعات فراہم کرئے گی۔
کمپنی کے چیئر مین راست ڈنک کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی اور ترک انجینئرنگ کا علم اور تجربہ، دنیا کو اپنی مصنوعات کے بارے میں اپنی تحقیق کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو مستقبل کو تشکلیل دے گا۔