
پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کو ترکی میں داخل ہونے کے بعد 10 دن قرنطینہ میں گزرانے ہوں گے ۔
ترک حکومت کی جانب سے اس پالیسی کا اطلاق 28 جون سے 1 جولائی سے تاحال لاگو ہے۔
مسافر اپنی پسند کے ہوٹل میں بھی رہ سکتی ہے لیکن اس صورت میں مسافر اپنے اخراجات خود برادشت کرے گا البتہ ترک حکومت کے منتحب کردہ ہوٹل میں رہنے کی صورت میں اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
حکومتی قرنطینہ سینٹرز میں کھانے پینے اور دیگر ضرورت کی اشیا حکومت فراہم کرے گی۔ البتہ مسافر ترک حکومت کے فیصلے کے مطابق اخراجات ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ساتویں دن کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مزید قرنطینہ کرنا لازم نہیں ہو گا۔
پاکستان سے آنے وا لے مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ترکی آنے سے قبل تمام صورتحال ذہن میں رکھتے ہوئے سفر کی تیاری کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
پرائیو ٹ ہوٹلز کے قواعد و ضوابط اس سے مختلف ہو سکتے ہیں اس صورت میں متعلقہ ہوٹل سے مکمل جان کاری حاصل کر لیں۔ ہوٹل ایک رات کے لئے 200 یورو (38 ہزار 800 پاکستانی روپے) کرایہ وصول کر رہے ہیں۔