turky-urdu-logo

ترکی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستانی مسافروں کے لئے قرنطینہ سے استثنیٰ

ترک  حکومت نے پاکستان سے ترکی آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ پالیسی  میں  مزید نرمی کر  دی۔

ویکسنیشن کا کورس مکمل کروانے والے افراد کو قرنطینہ سے چھوٹ مل گئی۔

ترکی آمد سے 14 روز قبل ویکسینیشن مکمل کروانے والے مسافروں کو قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا

ترکی نے پاکستانی مسافروں سے کہا ہے کہ آمد سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ اگر نیگیٹو ہے تو وہ ترکی کے لئے سفر کر سکتے ہیں۔

ان نئے قواعد کا اطلاق 4 ستمبر سے شروع ہو گا ۔

عالمی ادارہ صحت نے جن ویکسینز کی منظوری دی ہوئی ہے ان کا کورس مکمل کروانے والوں کو ہی قرنطینہ سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

پاکستان سے آنے والے تمام مسافر جن کے پاس ویکسینیشن مکمل کروانے کا سرٹفیکیٹ نہیں ہو گا انہیں رہائش گاہوں یا جن ہوٹلوں میں ان کی بکنگ ہے وہاں انہیں 10 روز کا لازمی قرنطینہ کرنا ہو گا

10 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اگر ٹیسٹ نیگیٹو آیا تو انہیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

Read Previous

افغانستان: فضائی آپریشن آج سے دوبارہ بحال ہونے کی توقع

Read Next

ایران:منی بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

Leave a Reply