
ازمیر میں موجود ایک سافٹ وئیر کمپنی کے بانی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ ہونے والی گیمز ترکی کی بنائی ہوئی ہیں۔
روبی گیمز کی بانی میرت کوروم کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال روبی گیمز کی طرف سے جاری کردہ گیم ہنٹر امریکہ میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ ہونے والی گیمز میں 5 ویں نمبر پر ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں جاری کی جانے والی گیم ہینڈ مین تھری ڈی بھی امریکہ میں ترکی کی مشہور ترین گیمز میں سے ایک ہے۔
کوروم کا مزید کہنا تھا کہ بڑے سرمایہ کار اب ترکی کی گیمنگ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری کہ باعث نوجوانوں کو بیرون ملک گیمنگ کمپنیوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔