turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان کا فرانس کے صدر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام

ترک صدر ایردوان نے فرانسیسی ہم منصب ایمانول میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا

صدر ایردوان نے گفتگو  کے دوران ترکی-فرانس تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں  رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ہم اس جنگ کے  بات چیت کے ذریعے  خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے  ۔

ترکی نے جنگ کے آغاز سی ہی روس اور یوکرین کو متعد د بار مذاکرات کی دعوت دی  ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے وفود  نے استنبول میں مذاکرات بھی کیے لیکن فلحال کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کےعمل کو جاری رکھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر نے فرانس کے صدر میکرون کو  دوسری مرتبہ فرانس کے صدر  منتحب ہونے پر مبارکبا پیش کی  اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

Read Previous

کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ:پاکستانی باولر حسن علی نے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Read Next

ترکی سے مہاجرین کی واپسی جلد شروع ہو جائے گی، صدر ایردوان

Leave a Reply