turky-urdu-logo

ترک اور امریکی وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر رابطہ

ترک وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو اور  ا مریکی  وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

گفتگو  کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

دونوں وزرا نے افغانستان   سے انخلا  کے لیے جاری کوششوں تیز اور محفوظ انداز میں کرنے پر اتفاق کیا  اور اس حوالے سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا  گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے  جی سیون ممالک کو بتا یا کہ  امریکہ  31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کر لے گا۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان  نے  پریس کانفرنس میں واضح طور پر  اعلان  کیا ہے کہ اگر 31 اگست تک انخلا مکمل نہ ہوا تو  نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read Previous

عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کرنے کا اعلان کردیا

Read Next

ترکی کا گولڈن بول فلم فیسٹیول ستمبر میں منعقد ہوگا

Leave a Reply