turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کا دورہ آذربائیجان

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے  کہ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان جمعرات کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ فیدان اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر کا استقبال آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف بھی کریں گے۔

ترکیہ آذربائیجان کو تسلیم کرنے والی پہلی ریاست ہے۔

آذربائیجان کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات کثیر الجہتی اور تزویراتی سطح پر ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے، 2010 میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا میکانزم قائم کیا گیا تھا۔

Read Previous

استنبول ایئرپورٹ نے کاربن نیٹ زیرو ہدف حاصل کرنے میں نئی ​​کامیابی حاصل کرلی

Read Next

ترکیہ ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف کھڑا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply