turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ فلسطین اور اسرائیل کے دورے پر روانہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو   دوروزہ دورے کے لیے فلسطین اور پھر اسرائیل جائیں گے

وزیر  خارجہ میلوت چاوش اولو  کل  فلسطین اور ترک  وزرائے  خارجہ کی مشترکہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ کمیٹی  2010 میں قائم کی گئی تھی۔

اجلاس کے  بعد وزیر اپنے فلسطینی ہم منصب  ریاض المالکی اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے ۔

بد ھ کو ترک وزیر اسرائیل جائیں گے  اور اسرائیل کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں  گے ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کو، چاوش اولو اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ یائر لاپڈ سے ملاقات کریں گے، جو ملک کے متبادل وزیر اعظم بھی ہیں، اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read Previous

ترک کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد

Read Next

ترکی کا شام میں ایک اور فوجی آپریشن کا اعلان

Leave a Reply