ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو سر بنی یاس فورم میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ میلوت چاوش عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی دعوت پر ابو ظہبی پہنچے۔ جہاں متحدہ عرب امارات کے سرکاری وفد نے ان کا ائیرپورٹ پراستقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نےکہا کہ وہ سر بنی یاس فورم میں شرکت کے بعد شیخ عبداللہ بن زید النہیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ترک وزیر خارجہ کا یہ دورہ 4 نومبر سے 6 نومبر تک جاری رہے گا
