
وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو دو روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
امور خارجہ کے مطابق ،چاوش اولو بحرینی ہم منصب عبدالطیف بن راشد الزیانی کی دعوت پر بحرین پہنچے۔
میلوت چاوش اولو نے عبداللطیف بن راشد الزیانی سے دارالحکومت منامہ میں ملاقات کی۔
دونوں وزراء نے ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔
وزیر خارجہ کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔